معھد الخلیل الاسلامی ایک دینی تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے۔ جس کی بنیاد قطب الاقطاب شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی نور اللہ مرقدہ کے اجل خلیفہ شیخ المشائخ حضرت مولانا محمد یحییٰ مدنی نوراللہ مرقدہ نے 20 صفر 1403ھ بمطابق سن 1982ء میں رکھی ۔
یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خاصی توجہ دی جاتی ہے۔
الحمد للہ! ادارہ معھد الخلیل الاسلامی کی پانچ شاخیں ہیں ۔ جو دینی علوم کی ترویج میں کوشاں ہیں ۔

ترانۂ معہد

ہو نہیں سکتی یہ جرأت گرمیِ گفتار میں
پیش کردے تیری عظمت پیکر اشعار میں

ہے ترے چہرے کی زینت غازہِ غارِحرا
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا

کیا کشش اے شہر وجداں تیرے بام و در میں ہے
طور ایماں کی تجلی تیرے ہر منظر میں ہے
تو زمیں پر ہے تیرا جلوہ مہ و اختر میں ہے
بات ہیرے میں کہاں جو تیرے سنگ در میں ہے
پھوٹتی ہے تیرے دل سے سلسبیلِ والضحٰی
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا
فقہ وسنت سے معطر ہیں ترے لیل و نہار
تیرے باغیچے میں ہے ہر سمت قرآن کی بہار
ہے ملائک کی گزر گہ تیرا پاکیزہ دیار
حضرتِ الیاس کے جذبوں کا تو ہے شاہکار
ہے زمین میرا تصور اور فلک تیری ثنا
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا
مولوی عبید الرحمن ہاشمی
(متخصص فی اللغة، معہد الخلیل الاسلامی)

سرزمین نور ونکہت مرکز مہر و وفا
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا

بادہ کش ہیں صف بہ صف حاضر ہے صہباۓ سخن
جوش پرہے دشتِ جہاں میں کوثر رمز کہن

اوج پر ہے شوق کی پرواز دل ہے موجزن
معہد حضرت خلیل احمد کا ہے یہ بانکپن

منبع جود و کرم یہ چشمہ آب بقا
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا
کیوں نہ تیری سرزمیں ہو رشک خورشید و قمر
جب کہ تو ہے شیخ زکریا کی چاہت کا ثمر
تیرے آنگن میں کھلے ہیں انگنت اہل نظر
تو ہے کوچہ عشق کا تو معرفت کا نگر

رند تیری بزم میں پیتے ہیں جام اتقا

گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا

گونج ہے تیرے ترانوں کی دلِ بیدار میں
فکر سرگرداں ہے تیرے سدرہ اسرار میں

ہو نہیں سکتی یہ جرأت گرمیِ گفتار میں
پیش کردے تیری عظمت پیکر اشعار میں

ہے ترے چہرے کی زینت غازہِ غارِحرا
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا

کیا کشش اے شہر وجداں تیرے بام و در میں ہے
طور ایماں کی تجلی تیرے ہر منظر میں ہے
تو زمیں پر ہے تیرا جلوہ مہ و اختر میں ہے
بات ہیرے میں کہاں جو تیرے سنگ در میں ہے
پھوٹتی ہے تیرے دل سے سلسبیلِ والضحٰی
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا
فقہ وسنت سے معطر ہیں ترے لیل و نہار
تیرے باغیچے میں ہے ہر سمت قرآن کی بہار
ہے ملائک کی گزر گہ تیرا پاکیزہ دیار
حضرتِ الیاس کے جذبوں کا تو ہے شاہکار
ہے زمین میرا تصور اور فلک تیری ثنا
گلشنِ یحییٰ تری کیا روح پرور ہے فضا
مولوی عبید الرحمن ہاشمی
(متخصص فی اللغة، معہد الخلیل الاسلامی)

طلبہ کی وفاقی پوزیشنوں کا اجمالی نقشہ

8
وفاقی ملکی پوزیشنیں(درس نظامی)
3
وفاقی صوبائی پوزیشنیں (درس نظامی)
12
وفاقی ملکی پوزیشنیں( دراسات دینیہ)
4
وفاقی صوبائی پوزیشنیں( دراسات دینیہ )
27
پوزیشنوں کی مجموعی تعداد

طالبات کی وفاقی پوزیشنوں کا اجمالی نقشہ

12
وفاقی ملکی پوزیشنیں(درس نظامی)
14
وفاقی صوبائی پوزیشنیں (درس نظامی)
51
وفاقی ملکی پوزیشنیں( دراسات دینیہ)
27
وفاقی صوبائی پوزیشنیں( دراسات دینیہ )
104
پوزیشنوں کی مجموعی تعداد

الحاق

وفاق المدارس العربیہ، پاکستان

.

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

.

کیمبرج بورڈ

.

اعزارت پر ايک نظر

معہد الخلیل اسلامی نے ملکی و صوبائی سطح پر وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات میں 1446ھ تک کل134پوزیشنز حاصل کی ہیں