صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے جملہ اموال مملوکہ میں سےسب سے پہلے ان کے حقوقِ متقدمہ (یعنی اگر ان کے ذمہ کسی کا کوئی قرض ہو تو اس کو ادا کرکے،اگر کسی کے حق میں کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کوایک تہائی ترکہ سے ) ادا کرکےبقیہ تمامتر اموال منقولہ اورغیرمنقولہ کودوحصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ(مساوی 50فیصد)شوہر کو اور ایک حصہ(مساوی50فیصد)بھائی کو ملے گا۔